Udasion ka Sabab jo likhna ....

Udasion ka Sabab jo likhna ....

Urdu Poetry Designed by Yaru Ali - Artistic Edge



اداسیوں کا سبب جو لکھنا 
تو یہ بھی لکھنا کہ 
چاند ، تارے، شہاب ، آنکھیں بدل گئے ہیں ۔۔
وہ لمحے جو تیر ی راہوں میں تیرے آنے کے منتظر تھے
وہ تھک کے سایوں میں ڈھل گئے ہیں ۔۔
وہ تیری یادیں، خیال تیرے ، رنج تیرے، ملال تیرے
وہ تیری آنکھیں ، وہ سوال تیرے 
وہ تم سے میرے تمام رشتے بچھڑ گئے ہیں 
اجڑ گئے ہیں 
اداسیوں کا سبب جو لکھنا تو یہ بھی لکھنا 
لرزتے ہونٹوں پر لڑکھڑاتے دعا کے سورج
پگھل گئے ہیں 
تمام سپنے ہی جل گئے ہیں ۔۔۔
urdu poetry designed


یہ موڑ وہ ہے جہاں سے میرے 
تمہارے راستے بدل گئے ہیں  ۔۔
کہ راستے بھی ہمارے قدموں کے ساتھ آگے نکل گئے ہیں
طلوع شمس مفارقت ہے
تم اپنی آنکھوں میں جھلملاتے ہوئے ستاروں کو
 موت دے دو 
گئی رتوں کے تمام پھولوں تمام خاروں کو 
موت دے دو 
نئے سفر کو حیات بخشو 
کہ پچھلی راہوں پہ ثبت جتنے نقوش پا ہیں 
غبار ہونگے
ہوا اڑائے کہ تم اڑائو ۔۔

Comments

Popular Posts

Original painting, Calligraphy, Acrylic painting of Allah, (The God)

Islamic Wallpapers 2015