URDU NAZAM - Pagal Pagal Larka

Urdu Nazam - Pagal Pagal Larka

Designed Urdu Poetry

اک قوس قزح کے رنگوں کی سندر سندر سی تتلی تھی
اک دیوانہ سا لڑکا تھا ، اک پاگل پاگل سی لڑکی تھی

ہر شام شفق ، ہر صبح ، جواں تعمیر کی باتیں کرتے تھے
دھوپ، ہوا، بارش، جگنو، تنویر کی باتیں کرتے تھے
جاگتی آنکھ کے خوابوں کی تعبیر کی باتیں کرتے تھے
رسموں اور رواجوں کی زنجیر کی باتیں کرتے تھے 

موسم بدلے ، وقت گیا، پھول کھلے ، کملانے لگے
شام ڈھلی تو سارے پنچھی اپنے گھروں کو جانے لگے
ندی نہاتے ، سب بچے لوٹ کے گھروں کو آنے لگے
گائوں کے سارے پاگل جگنوگیت جدائی کے گانے لگے

پھر
اک روز ، 
اک دور نگر کا شہزادہ وہ تتلی لینے آیا تھا
وہ اپنے ساتھ ستاروں کے انمول سفینے لایا تھا
رسموں اور رواجوں کی زنجیروں نے بل ایسا کھایا تھا
تتلی اور شہزادے نے خوابوں کا محل سجایا تھا 

اب قوس قزح کے رنگوں کی وہ ہے سندر سی شہزادی
جو دیوانہ سا لڑکا تھا ، اب پاگل پاگل لڑکا ہے  ۔۔۔

urdu nazam - pagal pagal larka












Designed and Shared by Yaru Ali -Artistic Edge

Comments

Popular Posts

Original painting, Calligraphy, Acrylic painting of Allah, (The God)

Islamic Wallpapers 2015